ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منی لانڈرنگ کیس:ای ڈی نے وزیر صحت ستیندر جین سے کی پوچھ گچھ

منی لانڈرنگ کیس:ای ڈی نے وزیر صحت ستیندر جین سے کی پوچھ گچھ

Thu, 12 Apr 2018 11:50:38    S.O. News Service

نئی دہلی،11اپریل (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے ایک معاملے میں دہلی کے صحت اور توانائی کے وزیر ستیندر جین سے دوسری بار آج پوچھ گچھ کی۔ منی لانڈرنگ (منی لاڈرگ)کا یہ معاملہ جین اور دیگر کے خلاف درج ہے۔حکام نے بتایا کہ جین دوسرے مرحلے کی پوچھ گچھ کے لئے آج صبح یہاں ای ڈی آفس آئے تھے۔انہوں نے بتایا کہ کیس کے تفتیشی افسر نے منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے )کے تحت ان کا بیان درج کیا۔سی بی آئی کی ایک ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی نے گزشتہ سال اگست میں یہ معاملہ درج کیا تھا۔ای ڈی کی جانچ میں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ معاملے میں کیا وزیر اور دیگر ملزمان نے منی لانڈرنگ کرکے غیر قانونی جائیداد حاصل کی۔سی بی آئی کی شکایت میں کہا گیا تھا کہ جین چار کمپنیوں سے موصول آمدنی کے ذرائع کی معلومات نہیں دے سکے۔ان کمپنیوں میں وہ حصہ دار تھے۔جانچ ایجنسی نے جین، اس کی بیوی اور چار دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کو لے کر ایک مقدمہ درج کیا تھا۔سی بی آئی نے بھی اس معاملے میں ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔غور طلب ہے کہ جین دہلی حکومت میں داخلہ، پی ڈبلیو ڈی، صنعت اور شہری ترقی کے وزیر بھی ہیں۔وہ شکوربستی اسمبلی حلقہ سے آپ کے رکن اسمبلی ہیں۔
 


Share: